Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • نیویارک میں ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائےخارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نےنیویارک میں ہونے والے اس ملاقات میں باہمی تعلقات اور اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل کاجائزہ لیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے جمعے کو نیویارک پہنچے ہیں۔