Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکی قید میں ایرانی سائنسداں کی حالت تشویشناک

امریکہ میں گرفتار ہونے والے ایرانی سائنسدان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

ایرانی  سائنسداں مسعود سلیمانی کی حالت جو 11 ماہ سے امریکہ میں بلاوجہ قید ہیں بدستور تشویشناک ہے اور ان پر گزشتہ ہفتے 2 بار اٹیک ہوا اور انھیں علاج معالجے کی کوئی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔ یہ ایرانی سائنسداں اس وقت سخت تکلیف میں ہیں اور انھیں گزشتہ ہفتے کافی مشکلوں کے بعد اپنے گھر والوں سے رابطہ کرنے کی اجازت ملی تھی۔

یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک سائنسداں کی حیثیت سے امریکہ اور دنیا کے مشہور مائیو کلینک(Mayo Clinic) کی دعوت پر ویزا لے کر امریکہ روانہ ہوئے تاہم شکاگو کے ہوائی اڈے پر گرفتار کر کے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا اور جیل میں انھیں عام قیدیوں کے بیرک میں اسمگلروں اورخطرناک مجرموں کے ساتھ رکھاگیا ہے۔

ٹیگس