Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران سے کیوں خوفزدہ ہیں دشمن؟ (پہلا حصہ)

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے تہران-واشنگٹن کے درمیان خلیج فارس میں کشیدگی میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کی بحری فوج، امریکی فوجیوں بلکہ امریکا کے طیارہ بردار جنگی بیڑوں کے لئے بدستور خطرہ بنی ہوئی ہے۔

نیشنل انٹرسٹ میں سیبااسٹین رابلین نے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران کی توپوں سے لیس اسپیڈ بوٹس کوئی مذاق نہیں ہے۔ 16 مئی 2019 میں امریکی حکام نے اپنی رپورٹ ایک میں بتایا تھا کہ ایران نے اپنی اسپیڈ بوٹس پر میزائل نصب کر لیئے ہیں اور اس کی وجہ، مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر امریکی فوجیوں کی موجودگی ہے۔

ایران کی فوجی طاقت کا مطالعہ کرنے والوں کے لئے شاید یہ حیرت کی بات ہو کیونکہ سمندری جنگ کے لئے علاقے میں بے شمار اسپیڈ بوٹس کی تعیناتی، ایران کی وہ حکمت عملی ہے جسے ایران نے کبھی پوشیدہ رکھنے کی کوشش بھی نہیں کی ہے۔

مثال کے طور پر اس ویڈیو کلپ کو پیش کیا جا سکتا ہے جس میں ایران کی توپ بردار اسپیڈ بوٹس، خلیج فارس میں امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑے کے ماڈل پر فائر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ یہی نہیں ایران نے جنگی بیڑے کو تباہ کرنے والے بیلیسٹک میزائل بھی تیار کر رکھے ہیں جنہیں وہ سمندری جہازوں کے خلاف استعمال کر سکتا ہے۔

جاری...

ٹیگس