Oct ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  •  بحیرہ احمر میں ایران کے ایک آئل ٹینکر پر میزا‏ئلی حملے

جمعے کی صبح بحیرہ احمر میں ایران کے ایک آئل ٹینکر پر میزا‏ئل سے حملے کی خبر ہے۔

ایران کے آئل ٹینکرس کمپنی کے شعبہ رابطہ عامہ و بین الاقوامی امور کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نیشنل آئل کمپنی کا ثابتی نامی آئل ٹینکر جدہ بندرگاہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ممکنہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا ۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر میں اس حملے کے بعد دو دھماکے ہوئے ہیں ۔

اس آئل ٹینکر میں موجود تیل بہت تیزی کے ساتھ بحیرہ احمر میں بہہ رہا ہے ۔اس آئل ٹینکر کے عملے کے سبھی افراد محفوظ ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آئل ٹینکر کی صورتحال بھی اسٹیبل ہے اور اس کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ٹیگس