Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • یاسین جیٹ طیارہ ، پابندیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت : جنرل حاتمی

ایران کے وزیردفاع نے جدید ترین "یاسین جیٹ طیارے " کی رونمائی کے موقع پر کہا ہے کہ یہ ایران کے خلاف پابندیوں کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے

یٰسین نامی اس جدید ترین تربیتی جیٹ کی رونمائی جمعرات کو ہمدان کے شہید نوژہ ایئر بیس پر ہوئی اور اس کے بعد اس جیٹ طیارے نے پرواز بھری ۔

اس موقع پر ایران کے وزیردفاع ، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ، سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدرمملکت کے معاون ، اور عسکری و سیاسی حکام بھی موجود تھے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے تقریب رونمائی میں کہا کہ یاسین جیٹ طیارہ صرف سائنسی اور تکنیکی اسٹریٹیجک ماہیت کا حامل نہیں ہے  جوقومی طاقت میں اضافے کا باعث ہے  بلکہ یہ سامراج کے لئے واضح پیغام کا حامل ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حاتمی نے جدید ترین تربیتی ج ٹ طیارے یاسین کو ایرانی ماہرین کا شاہکار قرار دیا اور کہا کہ ایران کی دفاعی صنعت کے ماہرین نے دشمنوں کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ملکی فضائیہ کی ایک بنیادی ضرورت پوری کرتے ہوئے ایران اسلامی کو ایک نیا تحفہ پیش کیا ہے۔

آواز کی رفتار سے تیز اڑان بھرنے والا یہ جدید ترین تربیتی طیارہ بارہ میٹر لمبا اور چار میٹر اونچا ہے جبکہ اس کا وزن ساڑھے پانچ ٹن بتایا گیا ہے۔یہ طیارہ بارہ کلومیٹر کی اونچائی تک آسانی سے اڑان بھر سکتا ہے۔ اس طیارے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ کم ترین رفتار یعنی دوسو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ بھی ٹیک آف یا لینڈ کر سکتا ہے۔اس طیارے میں دو ٹربو جیٹ انجن لگائےگئے ہیں۔یاسین  ٹریننگ جیٹ طیارے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ سات سو میٹر کے چھوٹے رنوے پر بھی لینڈ کرسکتا۔

یاسین طیارے میں جو ایجیکشن سسٹم ہے وہ بھی کم نظیر ہے یہاں تک کہ اس میں پائیلٹ کے لئے یہ سہولت فراہم کئی گئی ہے  کہ وہ ضرورت پڑنے پر پرواز سے قبل یا اسکے بعد رنوے پر ہی اپنی سیٹ ایجیکٹ کر سکتا ہے جو اسے ایک سیکنڈ کے اندر سو میٹر تک کی اونچائی تک اچھال سکتی ہے۔

یاسین نامی جدید ترین تربیتی طیارہ ایران کی فضائیہ اور ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن کے سائنسدانوں نے مل کر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس طیارے کو پیشرفتہ جنگی مشقوں کے لئے استعمال کیا جائےگا۔ قابل ذکر ہے کہ پوری طرح سے مقامی ساخت کا یاسین طیارہ ایران میں تیار ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا تربیتی طیارہ ہے۔

 

ٹیگس