Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں غیرقانونی اور غیر انسانی ہیں صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کی علیحدگی سبھی اور حتی امریکا کے بھی نقصان میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نالیڈی پندور سے ملاقات میں کہا کہ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا واشنگٹن کا اقدام غیر قانونی اور ایران کے خلاف امریکا کی پابندیاں غیرانسانی ہیں اور واشنگٹن کا یہ اقدام سب کے لئے حتی خود امریکا کے لئے بھی نقصان دہ ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا میں ایران کے دوست ممالک منمجلہ جنوبی افریقہ ایرانی عوام کے خلاف امریکا کے غیرانسانی اور غیر قانونی اقدامات کے مقابلے میں سخت موقف اپنائے گا ۔ انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف غذاؤں اور ادویات پر بھی پابندی عائد کرنے کے امریکا کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی - انہوں نے فلسطینی عوام کے لئے جنوبی افریقا کی حمایت کا ذکرکرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کے بارے میں عالمی سطح پر صلاح ومشورے اور یکساں موقف اپنائے جانے کی ضرورت پر زوردیا ۔ صدر روحانی نے کہا کہ اسی طرح دنیا کے سبھی جنگ زدہ عوام منجملہ یمن کے مظلوم عوام کی حمایت بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں توسیع و استحکام پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات میں توسیع دونوں ملکوں اور علاقے کے عوام کے نفع میں ہے - جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نے بھی ایٹمی معاہدے پر ایران کی جانب سے عمل درآمد کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکا سے کہا کہ وہ اس بین الاقوامی معاہدے میں واپس لوٹ ائے اور ایران کے خلاف خوسرانہ پابندیاں اٹھالے ۔