Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران: جوہری وعدوں میں کمی لانے کا چوتھا مرحلہ زیرغور

اگر ایران کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم چوتھے مرحلے کا آغاز کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے آفس کے انچارج محمود واعظی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کمیٹی کی جانب سے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا چوتھا مرحلہ زیرغور ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مذکورہ کمیٹی جوہری وعدوں کی کمی کے تیسرے مرحلے کے نفاذ کے ساتھ یورپ کے اقدامات کا جائزہ لےرہی ہے۔

محمود واعظی نے کہا کہ اگر ایران کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم چوتھے مرحلے کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ جوہری فریقین سمیت یورپ اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کریں گے اور اگر گروپ 4+1 بالخصوص یورپ اپنے وعدوں پرعملدرآمد نہیں کرے گا تو ہم چوتھے مرحلے کا فیصلہ کریں گے۔

محمود واعظی نے کہا کہ یہ کمیٹی اس 60 روزہ الٹی میٹم سے ایک ہفتے کے خاتمے سے پہلے اپنی رپورٹ صدرحسن روحانی کو پیش کرے گے۔

 

ٹیگس