Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • کوئی بھی ملک ایران کی سالمیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا

ایرا ن کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایران کی سالمیت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ایران اور عراق کی سرحدوں پر ایرانی علاقے چزابہ  میں زائرین کے لئے لگائے گئے موکبوں یا کیمپوں کے دورے کے موقع پر نامہ نگاروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اربعین حسینی میں عراق، ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے دسیوں لاکھ زائرین شریک ہیں اور عراق یا ایران میں زائرین کے لئے کسی بھی طرح کا کوئی سیکورٹی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے اور کوئی بھی ملک ایران کی سالمیت کونقصان نہیں پہنچا سکتا ۔انہوں نے اربعین حسینی کے ملین مارچ کو حریت پسندی کی حمایت ، مظلوم فلسطینیوں کے دفاع اور صیہونیت کے خلاف ایک عظیم الشان مارچ قراردیا۔ انہوں نے اربعین حسینی کے پروگراموں کو شاندار اور پرشکوہ انداز میں منعقد کرنے پر عراقی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا -