Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • حق کی راہ میں ثبات قدم سے ملک اور پوری دنیا کی اصلاح ہوتی ہے : رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ حق کی راہ میں ثبات قدم سے ملک اور پوری دنیا کی اصلاح ہوتی ہے

اربعین سید الشہدا کے موقع پر ایران کی یونیورسٹیوں کے طلبا نے حسینیہ امام خمینی میں رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایک مجلس عزا میں شرکت کی اور کربلائے معلی کے زائرین کی آواز میں آواز ملا کر لبیک یا حسین کی صدائیں بلند کیں -

اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجلس عزا میں شریک یونیورسٹیوں کے طلبا سے مختصر خطاب میں کہا کہ آپ طلبا اور نوجوانوں کا اخلاص اور نور باطن بہت ہی اہم ہے اور ہم ہمیشہ خدا وندعالم کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ لوگوں کو حق کے راستے پر ثابت قدم رکھے کیونکہ اگر آپ لوگ حق کے راستے میں ثابت قدم رہیں گے تو اس سے ملک اور دنیا کی اصلاح ہوگی اور پوری انسانیت کو اس سے فائدہ پہنچے گا -

مجلس عزا کو حجت الاسلام سعدی نے خطاب کیا جبکہ حنیف طاہری اور میثم مطیعی جیسے نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کی اور زیارت اربعین کی بھی تلاوت کی گئی -

ٹیگس