Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران چین تعلقات کی اہمیت پر تاکید

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسٹریٹیجک نوعیت کا سمجھتا ہے

مشرق وسطی کے امور میں چین کے خصوصی ایلچی جای جون نے منگل کو تہران میں ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی - اس ملاقات میں اہم ترین دوطرفہ معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی - وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے ایران کی جانب سے پیش کئے گئے ہرمز پیس پلان کا ذکراور اس با ت  پر زور دیتے ہوئے کہ  ایران چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسٹریٹیجک نوعیت کا سمجھتا ہے کہا کہ تہران علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے چین کی موثر کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ مشرق وسطی کے امور میں چین کے خصوصی ایلچی نے بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ چین مشرق وسطی میں امن و استحکام کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور وہ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ صلاح مشورے جاری رکھنا چاہتا ہے -

 

ٹیگس