Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  •  ایران نے کی یمن کی جنگ اور اس ملک کی ناکہ بندی ختم کرنے پرتاکید

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جنگ یمن اور اس ملک کی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

تہران میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ اور پانچ سال سے جاری ناکہ بندی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ 
ایران کے وزیر خارجہ نے بحران یمن کو سیاسی طریقے سے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام یمنی سیاسی دھڑوں کے درمیان بات چیت پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی عوام کو انسانی امداد پہنچانے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔
اس موقع پر یمنی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے یمنی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کو یمن کی تازہ تر ین صورتحال سے آگاہ کیا۔ 

ٹیگس