Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق کی حالیہ تبدیلیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں: ایران

ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراق میں حالیہ رونما ہونے والی ابتر صورتحال کے نتیجے میں متعدد جان بحق اور زخمی ہونے والوں سمیت عوامی املاک کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی تبدیلیوں کا سنجیدگی سے تجائزہ لے رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران، عراقی عوام کے مطالبات کی جن پر واضح طور پرعراقی علمائے دین اور وزیراعظم عادل المہدی نے زوردیا ہے حمایت کرتا ہے۔

سیدعباس موسوی نے عراق میں حالیہ رونماہونے والی صورتحال کے نتیجے میں درجنون جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سمیت عوامی املاک کی تباہی اور تشدد میں اضافے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقیین ہے کہ عراقی حکومت، عوام اور مراجع عظام مشکل حالات پر قابو پاسکتے ہیں اور یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے عراق کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی نئی حکومت کی تشکیل سے اب تک عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کی ہے اور نازک صورتحال میں اپنی ساری صلاحتیوں کو برادر اور دوست ہمسایہ ملک کیلئے بروئے کار لایا ہے۔

ٹیگس