Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ سے عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ کی ملاقات

ملاقات میں دونوں فریقوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ میونخ سلامتی کانفرنس کی علاقائی نشست میں شرکت کرنے کیلئے قطر کے دورے پر ہیں قطر میں عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نچروان بارزانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال بشمول عراق اور شام کے شمالی علاقوں کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ قطر کے دوران، میونخ علاقائی کانفرنس کی علاقائی نشست سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد جواد ظریف اپنے خطاب میں خطے اور بین الاقوامی مسائل بشمول خلیج فارس کی حالیہ تبدیلیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے باکو میں منعقدہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی اور این اے ایم کے دیگر رکن ممالک کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس