Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران ہرگز امریکہ کی منہ زوری کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران ہرگز امریکہ کی منہ زوری کے سامنےتسلیم نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی منہ زوری کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرےگا۔ انہوں  نے کہا کہ اگر امریکہ ہر ایرانی مرد اور عورت کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرے تب بھی ایرانی قوم امریکہ کے سامنے تسلیم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے خلاف نئی پابندیوں میں ایران کے جوہری اور عسکری تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقصد ملت ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانا ہے تاہم ایران کے عوام نے اپنی مزاحمت اور استقامت سے امریکی منصوبوں اور سازشوں کو شکست دے دی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے مئی دوہزار اٹھارہ میں غیر قانونی طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پردوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک برس تک اسٹریٹیجک صبر کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی بنا پر مئی دوہزار انیس سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی سطح میں کمی کر دی ہے۔

ٹیگس