Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کے پہلوانوں نے گریکو رومن کشتی کے مقابلے میں  گولڈ میڈل جیت لئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے گریکو رومن کشتی کے مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لئے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بوڈاپسٹ میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوان میثم دلخانی ، ترسٹھ کیلوگرام اور علی اکبر یوسفی ، ایک سو تیس کیلو گرام کے اوزان میں اپنے حریفوں کے مقابلے میں میدان میں اترے اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں تیئیس سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلے یکم نومبر سے تین نومبر تک ہنگری کے دارالحکومت بوڈا پسٹ میں ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل تیس نومبر کو ہنگری میں ہونے والے کشتی کے عالمی چیمپیئن شپ ٹورنا منٹ میں ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم نے سونے کے تین اور چاندی کے دو میڈل حاصل کئے تھے۔

ٹیگس