Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran

رہبر انقلاب اسلامی کے دورۂ صدارت میں ایک نشست تھی جس میں خود آپ بھی موجود تھے،اس میں حاضرین امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تو پروگرام کے ناظم نے کہا کہ جب تک خود صدر محترم ہاتھ بلند کر کے نعرہ نہ لگائیں تب تک اس نعرے میں مزہ نہیں آئے گا۔ناظم کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ہاتھ اٹھا کر بھرپور طریقے سے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔

مردہ باد امریکہ کیوں؟

اس (نعرے) کے پیچھے مضبوط عقلی دلیل موجود ہے، یہ بھی واضح ہے کہ اِس (نعرے) سے مراد،  ’’مردہ باد امریکی عوام‘‘ نہیں ہے، امریکی عوام دوسری اقوام کی ہی مانند ہیں۔ (مردہ باد امریکہ) یعنی مردہ باد امریکی پالیسی، مردہ باد مستکبر؛ یہ ہے اس کا مطلب۔  

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ)3 نومبر 2015

ٹیگس