Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • مشکوک مواد کے باعث، انسپیکٹر کو ایٹمی پلانٹ میں داخل ہونے سے روکا گیا: محکمہ ایٹمی توانائی

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی نے اعلان کیا ہے کہ آئی اے ای اے کی ایک انسپکٹر کو نطنز ایٹمی پلانٹ میں داخل ہونے سے اس لئے روک دیا گیا کہ اس کے پاس مشکوک مواد تھا

گزشتہ ہفتے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ایک خاتون انسپکٹر کو، مشکوک مواد ملنے کے بعد نطنز ایٹمی نتصیبات میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ہر ایٹمی پلانٹ میں داخل ہونے سے پہلے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سبھی انسپکٹروں کی تلاشی لی جاتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کی خاتون انسپکٹر نطنز ایٹمی تنصیبات میں داخل ہونے لگی تو تلاشی لینے کے الیکٹرانک آلات کا الارم بج گیا جس کے بعد اس کے سامان کی تلاشی لی گئی اور مشکوک مواد ملنے پر اس کو اندر جانے سے روک دیا گیا ۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی نے بتایا ہے کہ آئی اے ای اے کو فوری طور پر اس کی تفصیلات سے مطلع کردیا گیا اور بتادیا گیا کہ ایران اس خاتون انسپکٹر کو انسپکشن کی اجازت نہیں دے سکتا۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات میں آئی اے ای اے سے تعاون کی درخواست بھی کی گئی جس کو قبول کرلیا گیا ۔

ٹیگس