Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران میں زلزلہ 5 جاں بحق  درجنوں زخمی

ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں آدھی رات کو آنے والے زلزلے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر میانہ میں آدھی رات آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ 30 سے زائد عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور زمین میں اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 40 آفٹر شاک آئے۔

 امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف ہیں۔

ٹیگس