Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ایرانی سفیرکی پاکستان میں الوداعی ملاقاتیں

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمہدی ہنر دوست نے الوداعی ملاقاتوں کے سلسلے میں کل پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ایرانی سفیر کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران و پاکستان کے تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔ ہونے والی ملاقات میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی پاک ایران سرحد پر امن کے قیام کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے موقع پر پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ الواداعی ملاقات کر رہے ہیں۔

ٹیگس