Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف ہندوستان، پاکستان، روس اور چین متحد ہوں: وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے انڈیا ٹوڈے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ داعش کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔

ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے دہشتگرد ٹولے داعش کو دنیا بالخصوص ایشیا کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا۔

ڈاکٹر ظریف نے انڈیا ٹوڈے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ داعش کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔

ہندوستانی چینل انڈیا ٹوڈے نے اپنی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ظریف کے ساتھ ہونے والے انٹرویو کا متن شائع کیا ہے جس میں انہوں نے داعش سے مقابلے کرنے کے لئے  ہندوستان، پاکستان، روس اور چین کے اتحاد پر زور دیا۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش اس وقت اپنے اڈوں کو عراق و شام سے افغانستان کی جانب منتقل کر رہا ہے۔انہوں نے افغانستان میں بڑھتے داعشی اڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں تمام ممالک کے لئے باعث تشویش قرار دیا۔

قابل ذکر ہےکہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب میں طالبان القاعدہ اور داعش کو خود امریکہ کی پیداوار قرار دیا ہے۔

ٹیگس