Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ و اسرائیل، عالم اسلام کے مشترکہ دشمن

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں لہذا ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے لئے امت مسلمہ کی وحدت ناگزیر ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بڑیگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کل پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دارالحکومت تہران میں ہونے والی ملاقات میں امریکہ اور اسرائیل کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن قرار دیا اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی تعمیری کوششوں کے ساتھ ساتھ دشمن کی سازشوں کے سامنے امت مسلمہ کے مزید اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پائیدار سلامتی کے لیے دونوں ممالک کی حکمت عملی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔

اس موقع میں جنرل باجوہ نے اپنے دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کی مذہبی اور ثقافتی مشترکات کے ساتھ ساتھ مشترکہ سرحدیں بھی ہیں۔

پاکستانی سپہ سالار نے خطے بالخصوص عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تاریخ سازکردار کو سراہا۔

انہوں نے باہمی تجربات کے تبادلے، انسداد دہشت گردی، فوجی، سیکیورٹی، تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کو ایران اور پاکستان کے اعلی فوجی حکام کے مابین ملاقاتوں کا اہم نکات قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی آرمی چیف پیر کے روز ایک اعلی سطحی فوجی وفد کی سربراہی میں ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، ایرانی آرمی سپہ سالار میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، ایڈمیرل علی شمخانی،ایران کے صدر حسن روحانی اوروزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس