Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • یورپ کی جانب سے ایران کے داخلی امور میں مداخلت پر ایران کا رد عمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپ کو چاہئیے کہ وہ شرپسندوں اور بلوائیوں کی حمایت کے بجائے ایرانی عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یورپی حکام خاص طور سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان کی جانب سے حالیہ بیان کو ایران کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے یورپی ممالک کو مشورہ دیا کہ اپنے ناگفتہ بہ اندرونی صورتحال اور مسائل و مشکلات پر توجہ دیں اور ہر ہفتے ہونے والے مظاہروں اور عوام کی ناراضگی کے لئے کوئی چارہ جوئی کریں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ یورپ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اسی طرح ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی پابندیوں اور اقتصادی دہشت گردی میں اس کا ساتھ دیا جبکہ یورپ کو ایران میں دہشت گرد عناصرکی حمایت اور شرپسندوں کی جانب سے نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا جواب دینا چاہئیے۔

ٹیگس