Nov ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ABU کا ایوارڈ IRIB کے نام

ایران کے ریڈیو ،ٹیلی ویژن(IRIB) کو بنیادی اور ذرائع ابلاغ کی صنعتی ترقی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ،ٹیلی ویژن (IRIB) کو ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ایشیا  پیسیفک‎(AsPac) کے ریڈیو ،ٹیلی ویژن  یونین کے اجلاس میں بنیادی اور ذرائع ابلاغ کی صنعتی ترقی کا (ABU) ایوارڈدیا گیا۔

ایران کے ریڈیو ،ٹیلی ویژن (IRIB) کے ادارے کی ترقی و ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا علی دادی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ریڈیو ،ٹیلی ویژن(IRIB) کے ادارے نے بنیادی اور ذرائع ابلاغ کی صنعتی ترقی کے شعبے میں ایرانی ماہرین اور مقامی ساز و سامان سے کافی اقدامات انجام دئیے۔

واضح رہے کہ ایشیا  پیسیفک‎(AsPac) کے ریڈیو ، ٹیلی ویژن  یونین  کے 57  ممالک کے 280 ارکان ہیں جو بین الاقوامی سطح پر ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی یونین ہے جس کا قیام 1964 میں عمل میں آیا۔

ٹیگس