Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران: بدامنی کے واقعات میں ملوث 100 شرپسند گرفتار

ایک جانب جہاں ایرانی عوام بلوائیوں اور شرپسندوں کےخلاف مظاہرے کر رہے ہیں تو دوسری جانب ایران میں بدامنی پھیلان، دکانوں، مکانات ، پٹرول پمپوں کو آگ لگانے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ان واقعات میں ملوث 100 شنرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں حالیہ شرانگیزی اور بدامنی کے واقعات میں ملوث 100  شرپسندوں اور تخریبی عناصرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عدلیہ کےترجمان کے مطابق  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی انہوں نے گزشتہ روز تہران کے پراسیکیوٹر علی القاصی کے ساتھ حالیہ بدامنی واقعات کے دوران گرفتار ہونے والے شرپسندوں کی صورتحال کا جائزہ  لینےکے لئے اوین جیل کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی حکومت نے پیڑول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر ملک کے مختلف شہروں میں حکومتی فیصلے کے خلاف پر امن احتجاج ہوا۔

تاہم پر امن احتجاج کے دوران بعض شرپسندوں نے سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان  پہنچایا۔

یاد رہے کہ ایران میں پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی بدامنیوں میں شرپسندوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس