Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • سامراجی سازشوں کو ناکام بنانے کا نام بسیج

عوامی رضاکار فورس بسیج ملت ایران کی عزت و حیثیت اور طاقت و سیکورٹی کا مضبوط ستون ہے۔

امریکہ اورمغرب نے سیاسی ، اقتصادی اور سماجی میدانوں میں عالم اسلام کو تباہ و برباد کرنے کے لئے ہر کوشش کر کے دیکھ لیا لیکن ان کی کوششیں بسیج جیسے اداروں کی ہوشیاری سے ناکام ہو گئیں اس لئے کہ جہاں بھی بسیجی افکار کار فرما رہے ہیں وہاں دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہوا اور دشمن نے جس میدان میں بھی  ایران پر دباؤ ڈالا اس میں ایران نے زیادہ ترقی کی۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے عوامی رضاکار فورس بسیج کی صحیح تعریف پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ بسیج عوام کے اندر سے سامنے آنے والا اور عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور بسیجی عوام الناس کا ہی حصہ ہوتے ہیں جو عظیم الہی اہداف کے لئے انتھک جذبے سے سرشار، ہراس میدان میں جہاں ان کی ضرورت پڑے، حاضر ہوتے ہیں اور اپنی استعداد کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس راستے میں سامنے آنے والے خطرات سے بھی ڈر و خوف نہیں کھاتے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں جمعرات سے ہفتہ بسیج کا آغاز ہو گیا ہے- بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے  ایرانی تاریخ 5 آذر1358 شمسی کو عوامی رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

 

ٹیگس