Dec ۰۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کی آئی سی سی کی خودمختاری و غیرجانبداری کے تحفظ پر تاکید

ہیگ میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے رکن ملکوں کے اٹھارہویں اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے رضا پور مند تہرانی نے خودمختاری و غیرجانبداری کے تحفظ اور اس ادارے کے عالمی سیاست سے متاثر نہ ہونے پر تاکید کی ہے

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ آئی سی سی کے اٹھارہویں اجلاس میں ایران کے نمائندے رضا پورمند تہرانی نے آئی سی سی ، اس کے ججوں اور کارکنوں کے خلاف امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی دھمکیاں انصاف کے قیام میں رکاوٹ کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی خودمختاری اور افادیت کے لئے ایک آزمائش ہے۔ پورمند تہرانی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اور فلسطین و افغانستان میں منصوبہ بند جرائم کی تحقیقات کے بارے میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حالیہ رویے کا خیرمقدم کیا۔انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے رکن ممالک کے اٹھارہویں اجلاس میں ایران کے نمائندے نے یونیورسٹی اور تحقیقاتی قانون سازی کے میدان میں ایران میں ہونے والی بعض پیشرفت کو بھی بیان کیا ۔انٹرنیشنل کرمنل کورٹ  کے رکن ملکوں کی کونسل کا اٹھارہواں اجلاس پیر سے ہیگ میں شروع ہوا ہے اور جمعے تک جاری رہے گا۔