Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں ایران و جارجیا کےباہمی تعاون کا باعث

جارجیا کے نائب وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جارجیا کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کے تیسرے دور میں شرکت کرنے کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے جارجیا کے ہم منصب الکساندر خوتیسیاشویلی کیساتھ ملاقات میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں ایران اور جارجیا کے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرسکتی ہیں۔

سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جارجیا میں توانائی اور مصنوعات کے شعبے میں اچھی صلاحتیں موجود ہیں جو باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کرتی ہیں۔

اس موقع پر خوتیسیاشویلی نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی مسائل بشمول ایران جوہری معاہدے، ابخازیہ اور خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس