Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • عالمی انتظامی امور میں ترقی پذیر ملکوں کو مناسب نمائںدگی دی جائے : کاظم غریب آبادی

اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈ کواٹر میں تعنیات ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے انسداد جرائم و منشیات کے ادارے کے انتظامی امور میں ترقی پذیر ممالک کو مناسب نمائندگی نہ دینے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

انسداد جرائم و منشیات کے عالمی ادارے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں میں انتظامی سطح پر جعفرافیائی توازن برقرار کیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس ادارے کے عملے کے مابین ترقی پذیر ممالک کے نمائندوں کی موجودگی بڑھانے کے لئے دفتر کی موثر کوششوں کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی اداروں کے انتظامی امور میں مختلف ملکوں کو جغرافیائی لحاظ سے مناسب نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کو ملنے والی کسی بھی رضاکارانہ امداد کو مکمل شفاف اور اس کے قانونی مشن کے مطابق ہونا چاہئے۔

ٹیگس