Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران سے متعلق قرارداد کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس میں ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں کینیڈا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے صیہونی محاذ اور علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کی جانب سے اس قرارداد کی حمایت کو جو خود انسانی حقوق کے تمام اصولوں کو پامال  ، دہشتگردی و انتہاپسندی کی حمایت اور بدترین شکل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں ، ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قرارداد کے غیرقانونی ہونے کا سب سے بڑا ثبوت قراردیا  ہے۔

سیدعباس موسوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس قرارداد کے حامیوں کا رویہ، ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال کے سلسلے میں دوہرے معیار کا غماز ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر اظہار کا افسوس کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کا سسٹم اور طریقہ کار اس طرح کے غلط فائدہ اٹھائے جانے کا باعث ہے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سلسلے میں اس قرارداد کے حامیوں کے تخریبی رویے پرکئی اعتراضات عائد ہوتے ہیں جن میں انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھایا جانا ، مختلف معاشروں کے اقدار، عقائد اور مخصوص ثقافتی خصوصیات کو نظرانداز کرنا ، ایران کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کے نتیجے میں حقائق پر توجہ نہ دینا اور ظالمانہ پابندیوں کے نتیجے میں ملت ایران کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی پر خاموشی شامل ہے اور یہ غیرقانونی ہے۔ 

 

 

ٹیگس