Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران و چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو چین کے دورے پر ہیں آج اپنے چینی ہم منصب وانگ یی  WANG Yiکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس ملک کی جانب سے چند جانبہ حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی مسائل  من جملہ ایران سے مربوط مسائل میں چین کی حمایت کو اہم قرار دیا۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ انفرادیت سے مقابلہ اور اجتماعیت کی حمایت کریں۔.

ایران کے وزیر خارجہ نے تہران و بیجنگ کے مابین اسٹریٹیجک تعلقات کی برقراری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین چوٹی کے روابط کو تہران و بیجنگ کے مابین تعلقات کے فروغ میں دلچسپی سے تعبیر کیا۔

اس ملاقات میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے دونوں ملکوں کے تاریخی روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تعلقات کے مزید فروغ اور استحکام پر تاکید کی۔

محمد جواد ظریف گزشتہ روز ماسکو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے جہاں چینی حکام اور ایرانی سفیر محمد کشاورز زادہ نے ان کا استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ  جواد ظریف نے رواں سال کے ستمبر مہینے میں بھی چین کا دورہ کیا تھا.

ٹیگس