Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۳:۱۶ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہدائے استقامت کے خون کے انتقامی کاروائی کے سلسلہ کا پہلا جوابی حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے عراق میں موجود امریکی بیس 'عین الاسد' پر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی چھاونی عین الاسد پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دس سے زائد میزائل داغے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی چھاونی عین الاسد پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔ ادھر حزب اللہ لبنان نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کی جوابی کاروائی کا جواب دینے کی جرات کی تو اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ان کی تدفین سے پہلے ہی لے لیا۔

ایران سمیت عالم اسلام سے انتقامی کاروائی کا مطالبہ شدت اختیار کر رہا تھا۔

اس آپریشن کا نام شہید جنرل سلیمانی ہے اور یہ یا زہراء کے رمزیہ نعرے کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔

ایران کے عوام سڑکوں پر نکل کر خوشیاں منا رہے ہیں وہ ایران کا پرچم لے کر حکومت کی حمایت اور امریکا و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ 

 اس انتقامی کاروائی کی مختلف زاویوں سے لی گئی  کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں-

عراق میں امریکی فوجی بیس 'عین الاسد'

یاد رہے کے اہواز، مشہد تہران اور قم کی طرح کرمان میں بھی شہید قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کروڑوں افراد نے "امریکا مردہ" ، "اسرائیل مردہ باد" اور "انتقام انتقام" کے نعرے لگا کر جلد از جلد انتقام لئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے کمانڈر، جنرل حسین سلامی نے کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید پور جعفری کے جنازے کے اجتماع سے خطاب میں ایرانی قوم کو یقین دلایا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہدائے استقامت کے خون ناحق کا بدلہ ضرور لیاجائے گا۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ االعظمیٰ نے اپنے جانباز سپاہی قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر تعزیتی پیغام میں فرمایا ہے: برسوں پر مشتمل انکی انتھک جدو جہد کا پھل انہیں شہادت کی شکل میں ملا اور ان کے چلے جانے سے بلطف و اذن خدا ان کا مشن رکنے اور تعطل کا شکار ہونے والا نہیں ہے۔ مگر سخت انتقام ان مجرموں کے انتظار میں ہے جنہوں نے اپنے ناپاک ہاتھوں کو قاسم سلیمانی اور انکے ہمراہ شہید والوں کے خون سے رنگا ہے۔

ٹیگس