Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکا، مشرق وسطی چھوڑے یا اپنے فوجیوں کے لئے تابوت تیار کرے!!! (پہلا حصہ)

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری علی الصباح امریکا نے بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے تسلیتی پیغام میں فرمایا ہے کہ سخت ترین انتقام لیا جائےگا۔ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ امریکیوں کی وقتی خوشی، جلد ہی سوگ میں تبدیل ہوجائے گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ آج سے ہم آئی آر جی سی میں نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کوآرڈینٹر محمد رضا نقدی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اسی وقت سے عالم اسلام سے اپنی چھاونیاں اور اڈے خالی کرنا شروع کر دینا چاہئے یا پھر اپنے فوجیوں کے لئے تابوت تیار کرانا شروع کر دے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، یا تو اپنی بساط سمیٹ کر یورپ چلا جائے کہ جہاں سے وہ آیا تھا یا پھر ہمارے فیصلہ کن قدم کے لئے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خونریزی نہیں چاہتے لیکن راستے کا انہوں نے ہی انتخاب کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی ہمیشہ امریکا اور اسرائیل کی آنکھ کا کانٹا رہے اور متعدد ممالک خاص طور پر عراق اور شام میں انہوں نے دہشت گردوں کو شکست دے کر امریکا و اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ہی مٹی میں ملا دیا تھا۔

اسکاٹ بینٹ امریکی تجزیہ نگار ہیں جو سن فرانسسکو میں رہتے ہیں۔ وہ امریکی فوج میں افسر بھی تھے۔ انہوں نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اپنے سفارتی اور عسکری اثرات کی وجہ سے امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ سلیمانی نے پوری دنیا پر قبضہ کرنے والے منفور اور جنونی داعش جیسے دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اس کام کو انہوں نے اپنا وظیفہ بنا لیا تھا۔ 

جاری...

ٹیگس