Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۰:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکا کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے: حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک کی ارضی سالمیت کا احترام کیا جانا جانا چاہئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی رات سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوون سے ٹیلیفونی گفتگو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سبھی لوگوں کو علاقے میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے کی کوششیں ضرور کرنی چاہئے، دوسرے ممالک کی ارضی سالمیت کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

انہوں نے اس ٹیلیفونی رابطے میں تہران کے نزدیک یوکرین کے مسافر برادر طیارے کے سانحے میں کچھ سویڈن کے کچھ شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حتمی نتیجے کے حصول تک مکمل تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا اور تحقیقات کے جو بھی نتائج برآمد ہوں گے انہیں واضح طور پر عالمی برادری کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

انہوں نے ملک کی مسلح افواج کی جانب سے سانحے کے حوالے سے سچائی بیان کئے جانے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اس طرح کے واقعات کی دنیا میں تکرار نہ ہو۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی فوجی موجودگی اور قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے علاقے میں کشیدگی پیدا کر دی تھی اور قومیں میں غم و غصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر علاقے کے امن کو واپس لوٹانا ہے اور اس بات کی اجازت دیں کہ علاقے میں پھر سے امن قائم ہو۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں سویڈن کے وزیر اعظم نے کہا کہ آج علاقے میں کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سویڈن، یورپی یونینکےساتھ ہمیشہ سے علاقے میں کشیدگی کا مخالف رہا ہے۔

 

ٹیگس