Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ کو امریکہ کی اندھی تقلید نہیں کرنی چاہئیے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی خطرناک مہم جوئی کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی خطرناک مہم جوئی کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اپنے وعدے نبھائیں.

محمد جواد ظریف نے آج اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ، خطے میں امریکہ کی دہشتگردی اور مہم جوئی میں اندھی شراکت داری کررہا ہے.

انہوں نے عراق کی جنگ میں امریکہ  کے ہاتھوں برطانیہ  کی رسوائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھے راستے کا انتخاب کریں اورعدالت کے فیصلے کے مطابق ایرانیوں کا قرضہ ادا کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے امریکہ کی دہشت گردی کی مہم جوئی کی اندھی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ واشنگٹن کی پیروی کرنے کے بجائے جوہری معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں.

انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ گزشتہ20 مہینے کے دوران امریکی ڈکٹیشن کے سامنے برطانیہ،فرانس اور جرمنی کی مجرمانہ خاموشی نے جوہری معاہدے کو خطرات سے دوچار کردیا۔

جواد ظریف نے کہا کہ تین یورپی ممالک کا گروپ E-3 دباؤ اور غنڈہ گردی کی بجائے اپنی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچا سکتے ہیں۔

ٹیگس