Jan ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران میں امریکہ مخالف ریلیاں

آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا نماز جمعہ کے بعد ایک بار پهر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے گی۔

آج اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ایران کے غیور عوام امریکی جارحیت کے خلاف اور مزاحمتی محاذ خاص طور سے سپاہ قدس کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے حق میں ریلیاں نکال کرعالمی استکبار خاص طور سے امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت و بیزاری کریں گے۔

ایرانی عوام تہران کی نماز جمعہ رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کرنے کے بعد احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے۔

ایران کے وقت کے مطابق ۱۱:۳۰ سے ۱۲ بجے کے درمیان رہبر انقلاب اسلامی خطبۂ جمعہ کا آغاز فرمائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ خطبۂ جمعہ کا اردو ترجمہ براہ راست سحر اردو ٹی وے سے سنا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ urdu.sahartv.ir پر موجود لائیو آپشن کے ذریعے بھی خطبے کو براہ راست سننے کا امکان فراہم ہے۔

ٹیگس