Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی عمان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی اور کینیڈین ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کینیڈا کے وزیر خارجہ «فرانسوا-فیلیپ شامپین» François-Philippe Champagne سے ان کی خواہش پر کل مسقط میں ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں تہران میں یوکرین کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی مسافروں کے عدالتی،ٹیکنیکی اور قونصلر حقوق سے متعلق باہمی طور پر تعاون کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے محکمہ خارجہ کے فنی ماہرین کے درمیان مسلسل رابطے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ایران اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے مناسب موقع پر ایک اور ملاقات سے اتفاق کیا ۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی  کےامور سمیت علاقائی اور باہمی مسائل پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے جو رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے کیلئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا ہندوستان کے وزیر خارجہ

اورہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی علیحدہ علیحدہ ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی اور تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت چابہار پورٹ پر تعاون سے متعلق بھی بات چیت کی۔

ان ملاقاتوں میں دونون فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں اس اجلاس کی اپنے اسٹونیا کے ہم منصب سمیت  ہندوستان اور افغانستان کی قومی سلامتی مشیروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 واضح رہے کہ رائے سینا ڈائیلاگ فورم کی بین الاقوامی  کانفرنس 14 سے 16 جنوری تک ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوئی۔

ٹیگس