Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • فرانسیسی صدر کو ایران کا منہ توڑ جواب

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی صدر کے توہین آمیز اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے جعلی ناموں کے استعمال سے حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ جنوبی ایران میں واقع خلیج کا نام صرف اور صرف خلیج فارس ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی بھی اتنی ہی بڑی غلطی ہے جتنی اس علاقے کو غلط نام سے پکارنا غلطی ہے، تاہم ان دونوں غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ ٹوئٹ تین زبانوں انگریزی، فرانسیسی اور فارسی میں جاری کیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے جنوب میں واقع سمندری علاقے کا جعلی نام درج کیا ہے۔
خلیج فارس کے بعض ممالک بھی مغربی سامراجی طاقتوں کی شہہ پر اس علاقے کا نام تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
جزیرہ نمائے عرب اور ایران کے درمیان گھرے ہوئے سمندری علاقے کا نام شروع ہی سے خلیج فارس رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

ٹیگس