Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • حالیہ دنوں کے تاریخی واقعات ایران کی عظمت و ہیبت کا مصداق ہیں، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پچھلے دنوں کے غیر معمولی اور تاریخ ساز واقعات ایران اور اس کے انقلابی عوام کی عظمت و وقار کا واضح مصداق ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں اعلی تعلیم کے حصول میں مصروف ایرانی طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے چوّ نویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ  پچھلے دنوں کے اہم ترین واقعات منجملہ شہادتیں ، ایران کی فوجی طاقت کا اظہاراور میدان میں عوام کی غیر معمولی شرکت اور موجودگی یہ سب  ایک تاریخ ساز حقیقت کے رونما ہونے کی علامتیں ہیں -

آپ نے اپنے پیغام میں یورپ میں زیرتعلیم ایرانی طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ انقلاب کا اگلا قدم اس حقیقت کو منزل کمال تک  پہنچا سکتا ہے اور آپ لوگ ان تاریخ ساز اور منتخب افراد میں شامل ہوسکتے ہیں -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عظیم کمانڈروں کی شہادتیں ، ان کے جلوس جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت ، ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ ، نوجوانوں اور جوانوں کا مضبوط ارادہ اور جذبہ محکم،  سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں سرگرم مومن جوانوں کے ساتھ مل کر آج کی دنیا میں ایک غیر معمولی اور تاریخی حقیقت رقم کرسکتا ہے ایسی حقیقت جو آئندہ کی تاریخ کے لئے گہرے اور فیصلہ کن اثرات کی حامل ہوسکتی ہے -

رہبرانقلاب اسلامی کے اس پیغام کو یورپ میں ایرانی طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام جواد اژہ ای نے ویانا میں ایرانی طلبا کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔

ٹیگس