Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • حضرت زہرا (س) کی شام غریباں کی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شام غریباں کی مجلس عزا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام غریباں کی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین عالی نے مجلس عزا سے خطاب  میں سخت شرائط میں اللہ تعالی کے ولی کی پیروی کے امتحان کو مؤمنین کے لئے اہم ، سنگین اور سخت امتحان قراردیتے ہوئے کہا اس امتحان میں کامیابی کی اہم شرط یہ ہے کہ انسان نفسیانی خواہشات سے دور رہے اور شیطانی وسوسوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرے نیز ولایت کی پیروی کا مطلب یہ ہے کہ انسان  اپنی خواہشات پر اللہ تعالی کے ولی کے حکم کو مقدم اور برتر سمجھے۔

حجت الاسلام عالی نے ایرانی معاشرے میں انقلاب اسلامی کو  ولایت داری کے ارتقاء کا اہم عامل قراردیتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی سے قبل اہلبیت علیھم السلام  کے ساتھ محبت کا اظہار اور دینی معارف پر عمل فردی حیثیت کا حامل تھا لیکن حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک نے سماجی سطح پر ولایت کو متعارف کرایا۔

ٹیگس