Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شرکت سے ایام فاطمیہ کی آخری مجلس

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کی آخری مجلس منعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے ایام شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں بعض اعلی حکام، علمائے کرام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں  افراد نے شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے مجلس عزا سے خطاب میں حق کے دفاع کے لئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شجاعانہ، پاکیزہ ، مہذبانہ اور منطقی موجودگی کو شہزادی کونین کی خاص خصوصیات قرار دیا اور کہا کہ گذشتہ 41 برس سے میدان میں ایرانی عوام کی موجودگی، انقلاب اسلامی کی بقا کا اصل راز ہے اورعوام ہی اسلامی جمہوریہ ایران کا اصلی سرمایہ ہیں اور عوام 22 بہمن اور ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے دوران ماضی کی نسبت نمایاں طور پر شرکت کریں گے۔

حجت الاسلام خاتمی نے امریکی صدر کے صدی معاملے کو صدی کی بہت بڑی خیانت اور فلسطین پر ایک بار پھر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش قراردیتے ہوئے کہا، اسلامی اور دینی حمیت و غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ عالم اسلام، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ان کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

ٹیگس