Feb ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی کی امام خمینی (رح) اور شہداء کے مزار پر حاضری

رہبرانقلاب اسلامی نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور شہداء کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ  کی آمد کے موقع پربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

رہبرانقلاب اسلامی نے اس کے بعد گلزار شہداء میں شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر، شہدای 7 تیر، شہدای دفاع مقدس کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں آج سنیچر 12 بہمن مطابق یکم فروری سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوگئیں.

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.

ٹیگس