Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran

صدرمملکت اورکابینہ اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پرحاضری دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اورعظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش  کرنے کے ساتھ ان سے تجدید عہد کیا۔

اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں کل سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہئیں۔

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.

ٹیگس