Feb ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل مغربی ایشیا میں امن نہیں لاسکتے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت مغربی ایشیا میں امن نہیں لاسکتے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میونیخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بی بی سی نیوز چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران، ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی  نہیں چاہتا اور اپنے ہمسایوں کی سلامتی کو اپنی ہی سلامتی سمجھتا ہے۔

جواد ظریف نے مزید کہا کہ قدس فورس کے کمانڈر جنرل  قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سعودی عرب نے ایران کو پیغام دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے مذاکرات  میں دلچسبی رکھتا ہے اس لئے ہم نے سعودی عرب کے پیغام کا مثبت جواب دیا لیکن اس کے بعد اس کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور امارات مغربی ایشیا کے علاقے میں کشیدگی کو فروغ دینے کے درپے ہیں کہا کہ ایرانی صدر کی تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے پر کویت، قطر اور عمان نے دلچسبی کا اظہار کیا ہے لیکن اب تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین  سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

جواد ظریف نے مزید کہا کہ گر ہمسایہ ممالک چاہیں تو کشیدگی کے خاتمے کیلئے بہت  سے راستے موجود ہیں لیکن یہاں سب سے اہم بات پڑوسی ممالک کا عزم و ارادہ ہے۔

ٹیگس