Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پولنگ مراکز پر جوش و خروش، پولنگ کی مدت میں توسیع

ایران کی وزارت داخلہ نے پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کی مدت میں توسیع کردی ہے-

ایران کے گیارہویں پارلیمانی اور پانچویں مجلس خبرگان کے پہلے ضمنی انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح آٹھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی -

ووٹنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے شام چھے بجے تک تھا لیکن پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی بھیڑ کے پیش نظر ووٹنگ کی مدت بڑھادی گئی ہے -

ایران کے گیارہویں پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر رائے دہندگان نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا -

پولنگ کا عمل ختم ہونے کے فورا بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی - اس بار کے پارلیمانی انتخابات میں بیس لاکھ سے زائد نئے ووٹروں کو بھی رائے دہی کا حق حاصل ہے-

 

ٹیگس