Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۵ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے: جواد ظریف

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس کی روک تھام کا جائزہ لیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی Wang Yi  سے ہونے والی گفتگو میں ایران کیلئے طبی ساز و سامان بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے کہ جس کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاست کوبالائے طاق رکھتے ہوئے دنیا کے ممالک کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

محمدجواد ظریف نے کورونا وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ایران اور چین کے ماہرین کے مابین مشترکہ تحقیقات کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پرچین کے وزیر خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کی بھر پور حمایت و مدد کرے گا۔

وانگ ایی نے چینی حکومت کیجانب سے ایران کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس اور دیگر طبی سامان ارسال کرنے پر کہا کہ دیگر ضروری امداد کیلئے ایران کیساتھ رابطے میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب چین کورونا وائرس کا شکار ہوا تب ایران پہلا ملک تھا جس نے چین سے اظہار ہمدردی کی جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے چین کی جانب سے طبی سازو سامان آج جمعہ کے روز تہران پہنچا۔

ٹیگس

کمنٹس