Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران نے انسداد کرونا کا خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور مقابلے کا مرکز قائم کردیا ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے موجودہ حالات میں، مقدس دفاع میں دشمن کے کیمیائی اور جراثیمی حملوں کے مقابلے میں حاصل کئےگئے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور کورونا وائرس کو جڑسے ختم کرنے کی مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ایران کی وزارت صحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں اب تک نو سو اٹھہتر افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے ایک سو پچھتر افراد صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے ڈسچارج ہوکے اپنے گھروں کو جاچکے ہیں ۔ ایران میں اتوار کی شام تک کورنا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چون ہوچکی تھی ۔

ٹیگس