Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے محمد جواد ظریف کے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پروپگینڈوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سوشل میڈیا میں کچھ اس قسم کا پروپگینڈہ کیا جا رہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے کہا کہ الحمدلله جواد ظریف مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں تھی اس لئے انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ دیا ہی نہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت اور چینی ماہرین کے وفد نے کورونا وائرس پر قابو پانے کی غرض سے ایران میں انجام پانے والے اعلی سطحی اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ ایران کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ 

دوسری طرف ایران کی وزارت صحت کے شعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ نے جمعرات کی شام میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سات سو انتالیس ہوگئی ہے اور ان لوگوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ٹیگس