Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران و فرانس کے وزرائے خارجہ کی کورونا وائرس سے مربوط مسائل پر گفتگو

ایران و فرانس کے وزرائے خارجہ نے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس سے مربوط مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف اور فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لودریان نے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دوجانبہ مسائل من جملہ کورونا وائرس سے مربوط مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل محمدجواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاو کی جانب اشارہ کرتے ہوئےغیر ملکی ایئر لائنز کی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ ایرانی باشندوں کو ایران لانے کیلئے تعاون کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے طیاروں کے آپریشنل نہ ہونے  سے غیر ممالک میں مقیم ایرانی باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غیر ملکی ایئر لائنز کمپنیوں کو یقین دلایا کہ ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے تمام انتظامات کئے ہیں۔

ٹیگس