Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • دنیا امریکہ کی اقتصادی و طبی دہشتگردی کا مقابلہ کرے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا اب امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ طبی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران مخالف غیرقانونی پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے وسائل کو ختم کرنا ہے جبکہ ہمارے شہری اس بیماری سے دم توڑ رہے ہیں۔

امریکہ نے 8 مئی 2018 کو ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو کر ایران کے خلاف شدید اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا تھا کہ امریکہ کا دعوی یہ ہے کہ اُس نے دوا اور غذا کے شعبے میں ایران پر پابندیاں نہیں لگائی ہیں جبکہ اس نے عملی طور پر تمام لین دین کے طریقوں کوبند کیا ہے اور یہ عالمی عدالت انصاف کی رائے کے خلاف ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 823 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 145 افراد جاں بحق اور 1666 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ٹیگس