Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • خواتین کی ترقی کے لئے مذہبی تعلیمات اور معاشرے کی اقدار مد نظر ہوں: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں خواتین کو برابری کے حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے پاکستان کے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد خواتین کو برابری کے حقوق اور مواقع دینے کی کوششوں کی حوالے سے کیے جانے والے اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے ہمیں مذہبی تعلیمات، اسوۂ حسنہ اور اپنے معاشرے کی اقدار کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین حصہ لے رہی ہیں اور انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں آج یوم نسواں منایا جارہا ہے۔ اس مناسبت سے پاکستان بھر میں مختلف تقریبات و مظاہروں کا انعقاد بھی کیا گیا تاہم پاکستان کے بعض حلقوں کی جانب سے وومن ڈے کے مظاہروں کی مخالفت بھی کی جا رہی ہے۔

ٹیگس